• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 19 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کی النصیرات میں اسرائیلی فوجی دراندازی اور جبری انخلا کی مذمت

جمعرات 19-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس کی النصیرات میں اسرائیلی فوجی دراندازی اور جبری انخلا کی مذمت
0
SHARES
2
VIEWS

النصیرات – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیل پر جنگ بندی کے معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو وسطی غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن شروع کرنے، نام نہاد یلو لائن کے مغرب میں فوجی گاڑیوں کی دراندازی اور دھمکیوں کے زور پر النصیرات کیمپ کے شمال مشرقی حصے کے مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

حماس نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیلی فوجی نقل و حرکت ایک خطرناک پیش رفت اور طے پانے والی مفاہمت کی کھلی خلاف ورزی ہے جو جنگ بندی کے معاہدے کے تحت قابض حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے دستبرداری کی عکاسی کرتی ہے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ جبری انخلا کے احکامات جاری کرنا اور بمباری و دھمکیوں کے سائے میں ہزاروں شہریوں کو بے گھر کرنا فلسطینیوں کے خلاف جاری قابض اسرائیل کے جرائم کے زمرے میں آتا ہے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا ماننا ہے کہ قابض اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کا مقصد آبادی کو غزہ کی پٹی کے اندر ایک تنگ جغرافیائی پٹی میں محصور کرنا ہے۔ قابض حکومت اپنے داخلی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جارحیت میں شدت لا رہی ہے، حماس نے خبردار کیا کہ ان خلاف ورزیوں کا تسلسل غزہ کی پٹی میں مقیم 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو درپیش انسانی المیے کو مزید سنگین بنا دے گا۔

جماعت نے فوجی آپریشن کے مضمرات اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی مکمل ذمہ داری قابض حکومت اور امریکی انتظامیہ پر عائد کی نیز فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مسلسل خاموشی اختیار کرنے کا ذمہ دار عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو ٹھہرایا۔

اسی تناظر میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے نام نہاد امن کونسل کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قابض اسرائیل کی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں کی تکالیف کو ایک ہی پلڑے میں رکھ دیا ہے اور مسلسل محاصرے و قابض اسرائیل کی جارحیت کی حقیقت کو نظر انداز کیا ہے، نیز اسے ایک ایسا سیاسی پردہ قرار دیا جو قابض اسرائیل کو اپنی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی شہ دے گا۔

حماس نے امریکی انتظامیہ، جنگ بندی معاہدے کے ضامن ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی آپریشن رکوانے، قابض اسرائیل کو معاہدے کا احترام کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کی پابندی کرانے، غزہ کی پٹی میں انسانی و امدادی سامان کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے فوری حرکت میں آئیں۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے البریج اور النصیرات کیمپوں کے شمال میں نام نہاد پیلی لکیر کے اطراف میں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو جنگ بندی کے اعلان کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی نوٹس کے مطابق اس آپریشن میں رہائشی بلاک نمبر 660، 661 اور 666 شامل ہیں جو النصیرات کیمپ کے شمال مشرق اور البریج کیمپ کے شمال مغرب میں واقع ہیں۔

قابض اسرائیل نے فوجی آپریشن کے پورے دورانیے کے دوران مخصوص کردہ رہائشی بلاکس کے اندر صلاح الدین شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے تاہم اس کے اختتام کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

Tags: CeasefireAgreementCeasefireViolationsForcedDisplacementgazaHamasIsraeliMilitaryIncursionIsraeliOccupationNuseiratpalestinePalestinianCivilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.