• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 22 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: غزہ پر اسرائیلی حملے منظم جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں

حماس نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دن بھر کی جانے والی بمباری ایک منظم جارحیت اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کا ڈھٹائی پر مبنی چیلنج ہے۔

منگل 21-07-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس: غزہ پر اسرائیلی حملے منظم جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں
0
SHARES
43
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے دن بھر کی جانے والی بمباری ایک منظم جارحیت اور بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کا ڈھٹائی پر مبنی چیلنج ہے۔

حماس نے اپنے ایک پریس بیان میں اس امر پر زور دیا کہ قابض دشمن کی طرف سے مسلسل جاری جرائم اور ہولناک قتل عام فلسطینی عوام کے دلوں میں اپنی زمین، حقوق، زندگی، آزادی اور وقار کے ساتھ چمٹے رہنے کے عزم کو مزید پختہ کریں گے۔

تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام اپنی زمین سے جڑ اکھاڑنے کے تمام یہودیانے، غاصبانہ اور توسیع پسندانہ منصوبوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

’حماس‘ نے ثالثوں، جنگ بندی کے معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور اقوام متحدہ سے فوری اور ہنگامی اقدام اٹھانے کی پرزور اپیل کی ہے تاکہ اس سفاکانہ جارحیت کو روکا جا سکے۔

تحریک نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنے گھناؤنے جرائم کا سلسلہ بند کرےاور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف مسلط کردہ قتل و غارت، بھوک اور محاصرے کی ظالمانہ پالیسی کا خاتمہ کرے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ صیہونی جارحیت کے مجموعی شہداء73283 اور ایک 173864 زخمی ہوچکے ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج مسلسل 284 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں فائرنگ، فضائی اور توپ خانے کی گولہ باری شامل ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد زرڈ لائن کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا گھناؤنا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

Tags: gazaGaza WarHamasHuman RightsInternational LawIsraeli aggressionIsraeli AttackspalestineWar Crimes
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.