• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 14 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: غزہ کے پولیس ڈائریکٹر کا قتل جنگی جرم اور افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے

حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ گورنری کے سول پولیس ڈائریکٹر کرنل جمال أبو کمیل کا مجرمانہ قتل قابض دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے سفاکانہ جنگی جرائم میں ایک اور گھناؤنا اضافہ ہے۔

جمعہ 14-08-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
حماس: غزہ کے پولیس ڈائریکٹر کا قتل جنگی جرم اور افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ گورنری کے سول پولیس ڈائریکٹر کرنل جمال أبو کمیل کا مجرمانہ قتل قابض دشمن کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے سفاکانہ جنگی جرائم میں ایک اور گھناؤنا اضافہ ہے ۔ یہ مجرمانہ اقدام غزہ کی پٹی میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کی اس کی مسلسل کوششوں کا تسلسل ہے۔

جماعت نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ وحشیانہ اور بزدلانہ جرم اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ قابض دشمن کی پالیسیوں کا مقصد نسل کشی کی جنگ جاری رکھنا، غزہ کی پٹی میں انسانی تباہی کو مزید گہرا کرنا اور اسے افراتفری کی حالت میں دھکیلنا ہے۔ حماس نے اسے ایک مکمل جنگی جرم قرار دیا ۔

حماس نے نشاندہی کی کہ کرنل أبو کمیل کا قتل غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو روزانہ درپیش پامالیوں کے ساتھ مل کر خاص طور پر ثالثوں سے فوری حرکت میں آنے کا تقاضا کرتا ہے تاکہ قابض حکومت کی پامالیوں کو روکا جا سکے اور ان کا محاسبہ کیا جا سکے۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ قابض دشمن کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے شرم الشیخ معاہدے کی شقوں پر فوری عمل درآمد کرنے پر مجبور کیا جائے۔

Tags: gazaGaza policeGaza WarHamasIsraeli aggressionIsraeli attackIsraeli crimesPolice DirectorWar Crime
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.