• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کا محاصرہ توڑنے والی گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے قریب پہنچ گئی

گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی پٹی پر مسلط ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوششوں کے تحت اٹلی کے ساحلوں سے روانہ ہونے کے چند دن بعد یونانی ساحلوں کے سامنے بین الاقوامی پانیوں میں پہنچ چکا ہے۔

بدھ 29-04-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ کا محاصرہ توڑنے والی گلوبل صمود فلوٹیلا یونان کے قریب پہنچ گئی
0
SHARES
1
VIEWS

یونان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی پٹی پر مسلط ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کی کوششوں کے تحت اٹلی کے ساحلوں سے روانہ ہونے کے چند دن بعد یونانی ساحلوں کے سامنے بین الاقوامی پانیوں میں پہنچ چکا ہے۔

مقررہ منصوبے کے مطابق فلوٹیلا آئندہ مرحلے میں ترکیہ اور یونان کی بندرگاہوں سے آنے والے جہازوں اور کشتیوں کے ایک اضافی گروپ کے ساتھ ملے گا جس کا مقصد اپنی آخری منزل کی جانب روانہ ہونے سے قبل اس بحری قافلے کو یکجا کرنا ہے۔

فلوٹیلا کے ترجمانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشن بہار سنہ 2026ء اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے حالانکہ اسے روکنے کے لیے عالمی سطح پر سیاسی اور قانونی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 39 ممالک کے کارکنوں کو لے جانے والے جہاز اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر سمندر میں انہیں روکا نہ گیا تو یہ قافلہ آئندہ چند دنوں کے اندر فلسطینی علاقائی پانیوں کے قریب پہنچ جائے گا۔

گلوبل صمود فلوٹیلا ایک شہری اقدام ہے جس کا آغاز سنہ 2025ء میں مختلف ممالک کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کی شرکت سے ہوا تھا۔ اس کا مقصد غزہ کی پٹی تک انسانی امداد پہنچانا اور مسلط کردہ محاصرے کو توڑنا ہے جبکہ ماضی میں ایسی کئی کوششیں کی جا چکی ہیں جن کا اختتام قابض دشمن کی طرف سے بحری جہازوں کو روکنے اور ان میں سوار شرکاء کو حراست میں لینے پر ہوا تھا۔

Tags: ActivismBlockadegazaGlobal Sumud FlotillaGreeceHumanitarian AidInternational SupportMaritime MissionMiddle Eastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.