• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 1 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا 2026ء کا مشن صقلیہ سے روانہ

محصور و مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں تک انسانی امداد پہنچانے کے عظیم مقصد کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مشن ربیع سنہ 2026ء نے اتوار کے روز اٹلی کے جزیرے صقلیہ سے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے

پیر 27-04-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا 2026ء کا مشن صقلیہ سے روانہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی پر مسلط ظالمانہ اسرائیلی حصار کو پاش پاش کرنے اور محصور و مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں تک انسانی امداد پہنچانے کے عظیم مقصد کے لیے گلوبل صمود فلوٹیلا کے مشن ربیع سنہ 2026ء نے اتوار کے روز اٹلی کے جزیرے صقلیہ سے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

فلوٹیلا کے ذرائع کے مطابق یہ بحری جہاز 23 اپریل سنہ 2026ء کو صقلیہ پہنچے تھے جہاں بعد ازاں اٹلی کے شہروں سیراکوزا اور اوغوستا سے مزید جہاز اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ان کے ہمراہی بنے۔ اس سے قبل یہ قافلہ 12 اپریل سنہ 2026ء کو ہسپانیہ کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا۔

اوغوستا کی بندرگاہ پر فلوٹیلا میں شامل کشتیوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی، جس کے بعد بندرگاہ سے روانگی کے تمام ضروری طریقہ کار مکمل کیے گئے اور شرکاء ایک طے شدہ نظام کے تحت سہ پہر کے وقت بحیرہ روم کی لہروں کو چیرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گئے۔

سمندر کے بیچوں بیچ ان بحری جہازوں کا استقبال اس مہم کی حامی تنظیم گرین پیس کے ایک جہاز نے کیا جس نے اس انسانی مشن کو خوش آمدید کہا۔

بندرگاہ سے روانگی کے وقت کارکنوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں پرجوش نعرے بلند کیے اور مشعلیں روشن کیں، جبکہ ایک دوسرے کو الوداع کہتے ہوئے سب کی زبان پر ایک ہی جملہ تھا کہ اب غزہ میں ملاقات ہو گی۔

بارسلونا سے اس مہم کا حصہ بننے والے ترک کارکن علی دنيز نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم اس وقت اٹلی پہنچ چکے ہیں، یہاں بھی وہی جوش و خروش ہے جو ہم نے ہسپانیہ میں دیکھا تھا۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ قافلہ غزہ کی بندرگاہ تک پہنچنے میں ضرور کامیاب ہو گا اور وہاں کے معصوم بچوں سے ملاقات کرے گا۔

اطالوی سماجی کارکن مارٹینا نے اس موقع پر کہا کہ فلسطینی عوام غیر معمولی مزاحمت کی مثال قائم کر رہے ہیں اور اس بیڑے میں شامل شرکاء کا کردار صرف اس عظیم قوم کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہیں، اسی لیے کارکنوں نے اتنی بڑی تعداد میں بحری جہازوں کے ساتھ خود حرکت میں آنے کا فیصلہ کیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان کارکن ٹوم نے بتایا کہ وہ اس مشن کے سب سے کم عمر شرکاء میں سے ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس مہم میں شامل ہونے پر ان کے اپنے ملک کے اس موقف نے مجبور کیا جو فلسطین میں جاری مظالم میں برابر کا شریک دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ناانصافی اور انسانی حقوق کی پامالی کسی صورت قابل قبول نہیں، آج دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک پوری قوم کی نسل کشی کی جا رہی ہے جسے دیکھ کر اب مزید خاموش رہنا ممکن نہیں تھا۔

Tags: ActivismBlockadegazaGlobal Sumud FlotillaHumanitarian MissionInternational SupportMaritime AidMiddle EastpalestineSicily
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.