• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 2 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مزاحمتی قیادت کے خلاف جاسوسی کرنے والے مخبر کی غزہ میں سزائے موت پر عملدرآمد

یہ اقدام تمام انقلابی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اٹھایا گیا، کیونکہ مذکورہ شخص قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے اور مزاحمتی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قرار پایا تھا۔

جمعرات 02-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
مزاحمتی قیادت کے خلاف جاسوسی کرنے والے مخبر کی غزہ میں سزائے موت پر عملدرآمد
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ (م. م) نامی مخبر کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔ یہ اقدام تمام انقلابی طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اٹھایا گیا، کیونکہ مذکورہ شخص قابض اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ رابطے اور مزاحمتی کارکنوں کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قرار پایا تھا۔

مزاحمتی سکیورٹی نے بدھ کی شام ایک پریس بیان میں کہا کہ مجرم نے کئی ایسے قتل عام کروانے میں کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام کے کئی افراد شہید ہوئے۔ نیز، وہ مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کے قتل کی متعدد کارروائیوں کا ذمہ دار بھی تھا، جن میں تازہ ترین واقعہ القسام بریگیڈز کے چیف آف اسٹاف شہید کمانڈر عزالدین الحداد المعروف ’ابو صہیب‘ کا بہیمانہ قتل ہے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ قابض دشمن کے ساتھ تعاون کرنے والے اور فلسطینی عوام کے عزم و استقامت اور اتحاد کو کمزور کرنے کے اس کے منصوبوں میں ساتھ دینے والے مخبروں کا انجام یہی ہوگا۔

انہوں نے ہر اس شخص کو جو راہ بھٹک چکا ہے اور جس نے اپنی تقدیر کو قابض دشمن سے جوڑ لیا ہے، دعوت دی کہ بہت دیر ہونے سے پہلے قومی صف میں واپس آئے اور خود کو مزاحمتی سکیورٹی کے اداروں کے حوالے کر دے۔

مزاحمتی سکیورٹی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مخبر جو قومی صف سے خارج ہو چکے ہیں، یہ صرف اپنی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ فلسطینی خاندانوں اور قبائل کے ان روایات و اقدار کے منافی ہیں، جن کا اندرونی اتحاد کو برقرار رکھنے اور قابض دشمن اور اس کے آلہ کاروں کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے میں ایک کلیدی قومی کردار ہے۔

Tags: gazaInformantpalestinePalestinian Resistanceresistance leadersSecurity
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.