• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کی تعمیرِ نو فلسطینیوں کی قیادت میں ہونی چاہیے: اقوام متحدہ

بدھ 25-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ پر حملے جاری رہنے پر انتباہ، امن منصوبے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

نیو یارک (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کی قیادت فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونی چاہیے اور اس عمل کو صرف گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے استعمال سے متعلق اقوامِ متحدہ کی کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن ہر سال 29 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غزہ کی بحالی کا عمل فلسطینیوں کی قیادت میں ہونا چاہیے۔ اس میں فلسطینی خواتین اور نوجوانوں کو بھی بحالی کے منصوبوں کی تشکیل اور اپنے مستقبل کا تعین کرنے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

ان کا خطاب ان کی نائب امینہ محمد نے پڑھ کر سنایا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بحالی کا عمل محض گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ اقوامِ متحدہ اور عالمی بینک کے مشترکہ جائزے کے مطابق غزہ میں جاری جنگ نے انسانی ترقی کے 77 سالہ سفر کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اس صورتحال کو درست کرنے کے لیے صاف پانی، صحت کی سہولیات، تعلیم اور روزگار تک رسائی فوری طور پر بحال کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحالی کا عمل صرف ان اقدامات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کا مقصد معاشرتی رشتوں کو دوبارہ مضبوط بنانا اور متاثرہ برادریوں کے زخموں پر مرہم رکھنا بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیرِ نو کسی سیاسی حل کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے کو سیاسی، اقتصادی اور جغرافیائی لحاظ سے متحد رہنا چاہیے اور اسے ایک واحد، جائز، خودمختار اور جمہوری فلسطینی حکومت کے تحت ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کا جلد خاتمہ اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حصول ہماری اجتماعی کوششوں کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 2025 میں مزید کئی ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نیویارک اعلامیے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سفارتی اور سیاسی پیش رفت کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ ایسی کسی بھی الحاق کی کوشش کو روکا جا سکے جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی، اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکی جائے، فلسطینی اداروں کو مضبوط بنایا جائے اور ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔

Tags: AntonioGuterresgazaGazaReconstructionpalestinePalestinianLeadershipUnitedNations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.