• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے 24 فلسطینی اسیران صہیونی عقوبت خانوں سے ابتر حالت میں رہا، ہسپتال منتقل

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی اسیران کو رہا کر دیا ہے۔ یہ رہائی اکتوبر سنہ 2023ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہونے والی محدود رہائیوں کا تازہ ترین سلسلہ ہے

پیر 20-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے 24 فلسطینی اسیران صہیونی عقوبت خانوں سے ابتر حالت میں رہا، ہسپتال منتقل
0
SHARES
14
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 24 فلسطینی اسیران کو رہا کر دیا ہے۔ یہ رہائی اکتوبر سنہ 2023ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہونے والی محدود رہائیوں کا تازہ ترین سلسلہ ہے۔

اسیران کی رہائی کا عمل رفح شہر کے مشرق میں واقع کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے انجام پایا، جہاں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے رہا ہونے والے اسیران کو اپنی تحویل میں لیا۔

ذرائع کے مطابق رہا ہونے والے اسیران کو فوری طبی معائنے اور ان کی صحت کی جانچ کے لیے وسطی غزہ کے شہر دیر البلح میں واقع شہدائے اقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

طبی عملے نے ان اسیران کی صحت کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر فوری طور پر جامع طبی معائنہ شروع کر دیا ہے، جس کے ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ قابض صہیونی عقوبت خانوں میں ان کے ساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک روا رکھا گیا تھا۔

اس سے قبل رہا ہونے والے اسیران نے بھی اپنے بیانات اور شہادتوں میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عقوبت خانوں کے اندر سخت ترین حالات اور بدترین سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ رہائی ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب ہزاروں فلسطینی تاحال قابض اسرائیل کی حراست میں ہیں، جنہیں جنگ کے آغاز سے ہی انتہائی تکلیف دہ انسانی حالات میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2026ء کے دوران رہائی کے چند محدود سلسلے دیکھنے میں آئے ہیں، جن میں 15 اپریل کو 12، 9 اپریل کو 14 اسیران کے علاوہ مارچ اور جنوری کے مہینوں میں بھی چند گروہوں کی رہائی شامل ہے۔

انسانی حقوق کی رپورٹس کے مطابق رہا ہونے والے اسیران اکثر شدید نقاہت، غذائی قلت اور تشدد کے گہرے نشانات لیے باہر آتے ہیں، کیونکہ انہیں عقوبت خانوں میں بنیادی طبی امداد تک سے محروم رکھا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ سنہ 2026ء تک قابض صہیونی عقوبت خانوں میں موجود فلسطینی اسیران کی تعداد 9500 سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بھی شامل ہیں جنہیں قابض حکام نے غیر قانونی جنگجوؤں یا انتظامی قید کے نام پر پابند سلاسل کر رکھا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسیران کے حقوق کی پامالیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، جن میں طبی غفلت، تنہائی میں قید اور دیگر انسانیت سوز ہتھکنڈے شامل ہیں، جو جنگ کے آغاز سے اب تک ایک مربوط پالیسی کے تحت جاری ہیں۔

Tags: ConflictdetaineesgazaHuman RightsisraelIsraeli PrisonsMiddle EastpalestinePrisonersWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.