• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 11 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ سے 24 مریض علاج کے لیے رفح کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل

وزارت صحت فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 24 مریض اور ان کے 45 تیماردار بیرون ملک اپنے علاج کا سلسلہ مکمل کرنے کے لیے رفح زمینی کراسنگ کے راستے روانہ ہوئے ہیں۔

جمعرات 11-06-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ سے 24 مریض علاج کے لیے رفح کراسنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل
0
SHARES
5
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت فلسطین نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 24 مریض اور ان کے 45 تیماردار بیرون ملک اپنے علاج کا سلسلہ مکمل کرنے کے لیے رفح زمینی کراسنگ کے راستے روانہ ہوئے ہیں۔

وزارت نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ میڈیکل ٹرانسفر کمیٹی مریضوں کے سفر کے معاملے کو سنبھالنے اور اس کی پیروی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے تاکہ ان کیسز کے لیے روانگی کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے جنہیں پٹی سے باہر علاج کی ضرورت ہے۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد اب بھی علاج کے لیے سفری اجازت ناموں کے حصول کی منتظر ہے۔ وزارت نے اپنے مطالبے کو دہرایا کہ ان کے انخلاء کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں بروقت ضروری طبی نگہداشت ملے اور ان کے علاج اور زندگی کے حق کا تحفظ ہو سکے۔

وزارت نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی ایک سنگین طبی بحران کا شکار ہے کیونکہ غزہ سے باہر علاج کے محتاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر جب سے موجودہ حالات کے نتیجے میں زیادہ تر ہسپتال سروس سے باہر ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹوں اور وزارت صحت فلسطین کے اعداد و شمار کے مطابق 18,500 سے زائد مریض اور زخمی فوری طبی انخلاء کے محتاج ہیں کیونکہ پٹی کے اندر ان کے لیے ضروری علاج دستیاب نہیں ہے۔

وزارت نے متوجہ کیا کہ قابض حکام کی جانب سے مریضوں کی فہرستوں پر عائد کردہ سکیورٹی جانچ پڑتال کے طریقہ کار طبی انخلاء کے عمل میں تاخیر کا باعث بن رہے ہیں۔ کئی معاملات میں ان میں طویل وقت لگ جاتا ہے جو مریضوں کی صحت کی صورتحال پر منفی اثر ڈالتا ہے اور ان میں سے بعض کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔

Tags: breaking newsEgypt BordergazaHealthcareHumanitarian Aidmedical evacuationMiddle EastpalestinePatientsRafah Crossing
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.