• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 15 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں سے مزید 9 فلسطینی شہید

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

پیر 15-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں سے مزید 9 فلسطینی شہید
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ایک بچے سمیت نو فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

شمالی غزہ کی پٹی میں واقع جبالیا کیمپ پر قابض اسرائیل کی فوج کی بمباری کے نتیجے میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ یہ بمباری جبالیا کیمپ میں یمن السعید ہسپتال کے قریب موجود شہریوں کو نشانہ بنا کر کی گئی۔

ادھر الشفاء ہسپتال کے ایک ذریعے کے مطابق غزہ شہر میں قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ 40 سالہ خلیل جمیل المصری جو غزہ کی شارع الثورہ کے رہائشی تھے، گذشتہ روز شارع الثورہ کے وسط میں قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے اور آج دم توڑ گئے۔

مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ 39 سالہ محمد رمزی ابو حصیرہ بھی گذشتہ روز مفترق السرایا پر پیٹ میں قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ اتوار کی صبح 30 سالہ زکی محمد القرا خان یونس کے مشرق میں واقع دوار بنی سہیلہ کے قریب قابض فوج کی گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔

اس تناظر میں ایک طبی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ 13 سالہ بچہ امیر عماد البشیتی ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خان یونس شہر کے جنوب میں واقع البطن السمین کے علاقے میں قابض اسرائیل کی فوج کی گولی لگنے سے شہید ہو گیا، جس کے بعد گذشتہ روز ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

اتوار کی صبح خان یونس کیمپ میں ایک گھر کے صحن پر اسرائیلی ڈرون طیارے کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہو گیا۔

اس کے علاوہ قابض اسرائیل کی فوج نے پٹی کے شمال مغرب میں واقع قصبے بیت لاہیہ میں فائرنگ کی جبکہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے غزہ شہر کے سمندر میں گولہ باری کی۔

قابض اسرائیل کی فوج غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں بے گھر افراد کے ٹھکانوں پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری، گھروں کو تباہ کرنا اور یلو لائن کہلانے والے علاقوں میں انہدام شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سامان، امداد اور نقل و حرکت پر بھی پابندیاں برقرار ہیں۔

طبی ذرائع نے آج دن کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی جارحیت کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 72 ہزار 996 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 246 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ 11 اکتوبر گذشتہ کے بعد سے جنگ بندی کے آغاز سے اب تک کل شہداء کی تعداد 986 اور کل زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 138 ہو گئی ہے، جبکہ اس عرصے میں 783 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Tags: AirstrikesBombingCasualtiesConflictescalationgazaHumanitarian CrisisisraelMiddle East newspalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.