• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں انتظامی خلا سے بچنے کے لیے قومی کمیٹی فوری طور پر فرائض سنبھالے: سرکاری میڈیا

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے قومی کمیٹی برائے انتظامِ پٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حاضر ہو کر اپنے فرائض کا آغاز کرے، کیونکہ مسلسل محاصرے، سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور تعمیر نو کی کوششوں میں تاخیر کی وجہ سے انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

بدھ 19-08-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں انتظامی خلا سے بچنے کے لیے قومی کمیٹی فوری طور پر فرائض سنبھالے: سرکاری میڈیا
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے قومی کمیٹی برائے انتظامِ پٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حاضر ہو کر اپنے فرائض کا آغاز کرے، کیونکہ مسلسل محاصرے، سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور تعمیر نو کی کوششوں میں تاخیر کی وجہ سے انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔

آفس نے ایک پریس بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ قومی کمیٹی کو ذمہ داریاں منتقل کرنے کے لیے تمام ضروری انتظامی، قانونی اور لاجسٹک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس نے یہ بھی اشارہ دیا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ عملہ بنیادی خدمات کی فراہمی کو جاری رکھنے اور کسی بھی انتظامی خلا کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیتا رہے گا۔

بیان میں متعلقہ فریقوں اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ قومی کمیٹی کے غزہ کی پٹی میں فوری داخلے کو آسان بنائیں، تاکہ وہ اپنے کام کا آغاز کر سکے اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں اٹھا سکے۔

بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ سرکاری ایمرجنسی کمیٹی کو تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ گذشتہ جولائی میں اعلان کیا گیا تھا، جو کہ اس کے سربراہ اور حکومتی کارروائیوں کے نگراں کے قائم مقام محمد عبد الخالق الفرا کے باضابطہ استعفیٰ کے ساتھ ہی کیا گیا تھا، تاکہ معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور پٹی کا انتظام قومی کمیٹی کو منتقل کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں چوبیس لاکھ آبادی میں سے تقریباً اکیس لاکھ پچاس ہزار بے گھر افراد انتہائی کسمپرسی کے انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں آٹھ لاکھ سے زائد ایسے افراد بھی شامل ہیں جو انسانی زندگی کے لیے غیر موزوں خیموں میں رہ بسر کر رہے ہیں۔

آفس نے پچھلے اعداد و شمار میں یہ انکشاف کیا تھا کہ آٹھ اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع ہونے والی نسل کشی کی جنگ کے دوران قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ننانوے فیصد شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے پٹی کی تعمیر نو کی لاگت کا تخمینہ ستر ارب ڈالر لگایا ہے۔

اگرچہ دس اکتوبر سنہ 2025ء سے جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہے، تاہم پٹی میں قابض اسرائیل کی طرف سے قتل، گرفتاری، بمباری، گولہ باری اور دھماکوں کے ذریعے تباہی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے جیسی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

آفس نے قابض دشمن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے میں شامل اپنے وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے، جن میں سرفہرست گزرگاہوں کو کھولنا اور امدادی، غذائی، طبی اور رہائشی سامان کی متفقہ مقدار کو اندر داخل کرنا ہے، جو کہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتا ہے اور بحالی و تعمیر نو کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

Tags: gazaGaza AdministrationGaza Media OfficeGaza StripNational Committee for GazaPalestinian Government
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.