• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید پانچ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

جمعرات 12-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
لبنان پر اسرائیلی حملے، شہداء کی تعداد 8,953، 30,643 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیل کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ حملے قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں واقع البریج کیمپ کے مشرق میں قابض اسرائیلی افواج کی گولی لگنے سے شہری ایمن عطا اللہ ابو سعید شہید ہو گئے۔

غزہ شہر میں الجلاء سٹریٹ پر ایک خیمے کو نشانہ بنانے والی قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے 30 سالہ نوجوان محمد نبیل عبداللطیف مقبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

علاوہ ازیں شہر کے مغرب میں الجلاء سٹریٹ اور العیون چوک کے گردونواح میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک خیمے پر قابض اسرائیلی ڈرون طیارے کے حملے میں دو سگے بھائی محمود اور جمیل العبسی شہید ہو گئے۔

اسی تناظر میں غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں قابض اسرائیلی ڈرون طیارے کی بمباری کے نتیجے میں شہری ہانی الخضری شہید ہو گئے۔

یہ حملے جنگ بندی کے معاہدے کی قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جو گذشتہ 10 اکتوبر کو نافذ العمل ہوا تھا جبکہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری اور فائرنگ سے شہادتوں اور زخمی ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

طبی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74,653 اور زخمیوں کی تعداد 176,007 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے شہدا کی تعداد 1,622 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5,878 ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 850 شہدا کے جسد خاکی بھی ملبے تلے سے نکالے جا چکے ہیں۔

Tags: CeasefireViolationsCivilianCasualtiesgazaGazaWarIsraeliAttackspalestinePalestinianMartyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.