• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 30 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ کے پناہ گزین خیموں پر حملہ، حماس نے فوری عالمی مداخلت کا مطالبہ کر دیا

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری اور آگ لگانے کے نتیجے میں ایک بچی شہید ہو گئی۔

منگل 30-06-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
غزہ کے پناہ گزین خیموں پر حملہ، حماس نے فوری عالمی مداخلت کا مطالبہ کر دیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے خان یونس میں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے بے گھر افراد کے خیموں پر بمباری اور آگ لگانے کے نتیجے میں ایک بچی شہید ہو گئی۔

حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں کہا کہ "یہ بچی ان دسیوں ہزار بچوں میں شامل ہو گئی ہے جنہیں قابض اسرائیل نے بمباری، بھوک، علاج کی عدم فراہمی، خوف اور والدین یا ان میں سے کسی ایک سے محرومی کے ذریعے قتل کیا ہے۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہمارے ارد گرد کی دنیا سن رہی ہے اور دیکھ رہی ہے، لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔” انہوں نے عرب لیگ کے ممالک، ان کی جماعتوں، پارلیمانوں، علماء اور ایلیٹ کے مؤقف کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں موجود فلسطینی اتھارٹی پر بھی تنقید کی، اور کہا کہ وہ "اس طرح تماشا دیکھ رہے ہیں جیسے یہ سب کچھ کسی اور دنیا میں ہو رہا ہو”۔

حازم قاسم نے کہا کہ "یہ سب لوگ اللہ کے سامنے اس بچی کے مدِ مقابل ہوں گے، کیونکہ وہ اس سے پہلے ہونے والے جرائم پر طویل عرصے تک خاموش رہے۔ وہ غزہ کی سرزمین پر جاری اس جنونی نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے ہر شخص کے بھی مدِ مقابل ہوں گے”۔

Tags: AirStrikebreaking newsChild KilledDisplaced PalestiniansgazaHamasHuman RightsIsrael Gaza conflictRefugee CampsWar Crimes Allegations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.