• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 11 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ بارش اور سیلاب کی زد میں، امن کونسل بحران کم کرنے میں ناکام؟

بدھ 11-11-2026
in خاص خبریں, رپورٹس, غزہ
0
غزہ بارش اور سیلاب کی زد میں، امن کونسل بحران کم کرنے میں ناکام؟
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) دیر البلح میں بے گھر افراد کے خیموں پر ریت کے تودے کا گرنا کسی فضائی دباؤ کے بعد کا محض کوئی المیہ یا حادثہ نہیں تھا، بلکہ اس نے خیموں کے ڈوبنے کے ساتھ ساتھ غزہ کے حوالے سے ہونے والے بین الاقوامی انتظامات کو بھی ایک حقیقی امتحان کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کو ایک سال سے زیادہ گزر جانے کے بعد اگر ادارے اور اعلانات کردہ منصوبے اتنے بے بس ہیں کہ وہ کسی خاندان کو بارش سے بچانے کے لیے چھت تک فراہم نہیں کرسکتے، تو پھر ان کی کیا قیمت باقی رہ جاتی ہے؟

اسی زاویے سے امن کونسل کو تحلیل کرنے کے لیے بار بار اٹھنے والی فلسطینی آوازوں کو اس کے کردار پر اعتراض سے آگے بڑھ کر اس کے وجود کے جواز پر سوال اٹھانے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ان مطالبات کی طرف سے اٹھایا جانے والا مسئلہ اب صرف سست ردعمل نہیں ہے، بلکہ اس کا یہ احتمال ہے کہ یہ کونسل المیے کے تسلسل کو منظم کرنے کا ایک سیاسی فریم ورک بن جائے، جو اس تاثر کو جنم دے کہ بحالی کا کوئی عمل جاری ہے، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ قابض ریاست کی شرطیں ہی یہ طے کرتی ہیں کہ غزہ میں کیا داخل ہوگا، وہاں کون نقل و حرکت کرے گا اور اس کی نو تعمیر نو کا آغاز کب ہوگا۔

بارش سے پہلے کی ناکامی

اس المیے کی سیاسی معنویت اس حقیقت میں پوشیدہ ہے کہ یہ کوئی ایسا اچانک واقعہ نہیں تھا جس کے لیے تیاری نہ کی جا سکی ہو۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور ’اوچا‘ کے مطابق بارش کے موسم کے لیے مہینوں پہلے امدادی تیاریاں کی گئی تھیں لیکن وہ سامان اور آلات کے داخلے پر اسرائیلی پابندیوں اور فنڈز کی کمی سے ٹکرا گئیں۔ غزہ کی پٹی سے باہر ڈیڑھ لاکھ سے زائد خیمے ترسیل کے لیے تیار پڑے تھے، جب کہ پٹی کے اندر پناہ گاہوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب تھا۔

انسانی حقوق کے شراکت داروں کو آٹھ نومبر تک چھبیس ہزار سے زائد ایسے خاندانوں کی طرف سے اپیلیں موصول ہوئیں جن کی پناہ گاہیں یا املاک کو نقصان پہنچا تھا۔ اس دفتر نے شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے جنوب میں خیموں پر ریت کا تودہ گرنے کے نتیجے میں پانچ بے گھر افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جو کچھ ہوا اسے خراب موسمی حالات تک محدود کرنا مشکل ہے۔ بارش نے ایسے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جس کے مکانات اور پانی کی نکاسی کے نظام تباہ کیے جا چکے ہیں اور جس کے ایک بڑے حصے کو خیموں اور غیر محفوظ مقامات پر رہنے پر مجبور کیا گیا۔ یہاں کی قدرتی آفت نے مسلسل اٹھائے جانے والے عسکری اور سیاسی فیصلوں کے اثرات کو آشکار کیا ہے، نہ کہ انہیں صفر سے پیدا کیا ہے۔

اور یہی کونسل کے خلاف سب سے مضبوط الزام کا نکتہ ہے۔ اگر خطرات معلوم تھے اور رسد پٹی سے باہر موجود تھی، تو نفاذ کو مسلط کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوال پیدا ہوتا ہے، نہ کہ معلومات کی فراہمی کے بارے میں۔

عمل کے مطالبے سے رخصت کے مطالبے تک

قومی اور اسلامی قوتوں کی فالو اپ کمیٹی فلسطینی قبائل، عشایر اور خاندانوں کے قومی اتحاد، فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور سول سوسائٹی کے ایک بڑے حصے کے بیانات کونسل کے کردار کو ختم کرنے کے مطالبے پر متفق ہیں۔

یہ اتفاق فلسطینی فریقوں کے درمیان اعتراض کے دائرے کے پھیلنے کی عکاسی کرتا ہے اور انتظار پر کم ہوتی ہوئی یقین دہانی کا اظہار کرتا ہے۔ ان فریم ورکس سے اب یہ مطلوب نہیں رہا کہ وہ نئے وعدے جاری کریں، بلکہ وہ یہ ثابت کریں کہ وہ زندگی کی شرطیں بدل سکتے ہیں۔

ان بیانات سے قبل انسانی حقوق سے متعلق تنقیدیں سامنے آ چکی تھیں چونکہ یورو۔میڈیسٹرین ہیومن رائٹس آبزرویروی کے سربراہ رامی عبدہ نے دو دن قبل ایک بیان میں اس بات پر زور دیا تھا کہ پناہ گاہوں میں رکاوٹ پر نئے ڈھانچوں کی خاموشی انہیں اس المیے کی سیاسی ذمے داری میں شریک بناتی ہے، جب کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تباہی اور جبری انخلا کی اصل ذمے داری قابض ریاست پر عائد ہوتی ہے۔

کونسل کا بیان.. ”اسرائیل“ کا ترجمان

امن کونسل کی جانب سےجاری ہونے والا بیان اس مخمصے کا ایک رخ ظاہر کرتا ہے۔ کونسل نے اعتراف کیا کہ اسرائیلی ردعمل ناکافی ہےاور اس نے پناہ کے سامان، نکاسی آب اور پانی کی نکاسی کے مواد کے داخلے کو آسان بنانے کا مطالبہ کیا تاہم اسی بیان نے انسانی بحران سے نمٹنے کے سیاق و سباق میں حماس کے ہتھیار پھینکنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کے مطالبے کو دوبارہ شامل کر دیا۔

اور یہیں پر اسرائیلی مؤقف کے ساتھ اشتراک ظاہر ہوتا ہے۔ ’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق قابض ریاست حماس کے ہتھیار پھینکنے اور کنٹرول چھوڑنے سے پہلے تعمیر نو کے آغاز کو روکنے پر بہ ضد ہے۔ وہ آلات پر عائد پابندیوں کو اس جھوٹے دعوے کے ساتھ جواز فراہم کرتی ہے کہ وہ عسکری طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔

جب کونسل خیموں کے المیے پر بحث کرتے ہوئے ان شرائط پر دوبارہ توجہ مرکوز کرتی ہے، تو وہ ایک ایسے اسرائیلی مساوات کے لیے بین الاقوامی زبان فراہم کرنے کا خطرہ مول لیتی ہے، جس کے تحت اس وقت تک عام زندگی کو مؤخر کیا جاتا ہے جب تک سلامتی کے معاملے کا فیصلہ نہ ہو جائے۔

اور یہاں کونسل کا کردار اپنے نتائج کے اعتبار سے قابض ریاست کی خدمت کر سکتا ہے اور ان میں سے پہلا نتیجہ اسرائیلی پابندیوں کو محاسبے کے موضوع سے ہٹا کر ایسے طریقہ کار کی رکاوٹیں بنانا ہے جن پر مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ پس جب روزمرہ کا سوال پمپس یا عارضی رہائش گاہوں کی منظوری کے اجراء کی تاریخ بن جاتا ہے، تو اس سوال میں کمی واقع ہو جاتی ہے جو اس بات پر ہونا چاہیے کہ اصل میں اسے روکنے کا ذمے دار کون ہے اور عام شہریوں کو ایک معلوم خطرے سے مسلسل دوچار کیوں رکھا جا رہا ہے۔

اور دوسرا نتیجہ موجودہ صورتحال کے تسلسل کے لیے سیاسی وقت کی فراہمی ہے۔ کونسل، اجلاسوں اور عبوری منصوبوں کا وجود اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ غزہ کو ایک تصفیے کے راستے پر گامزن کے طور پر پیش کیا جائے، جب کہ باسی تحفظ کی طرف ایسا کوئی عبوری عمل محسوس نہیں کرتے۔

جب کہ تیسرا نتیجہ ذمے داری کی اس طرح تقسیم ہے جو اصل کنٹرول کے تفاوت کو چھپا سکتی ہے۔ فریقوں کی ناکامی کے بارے میں عمومی گفتگو اکیلے یہ واضح نہیں کرتی کہ رسد کے داخلے کا فیصلہ کس کے پاس ہے اور کون نقل و حرکت کو روکتا ہے، نہ ہی یہ حکومتی انتظامات کے کسی سیاسی اختلاف اور ایک ایسی براہ راست انسانی ضرورت میں فرق کرتی ہے جسے روکنے والا عمل براہ راست قابض ریاست ہے اور اس کا وبال اسی پر ہے۔

اس مفہوم کے مطابق کونسل کو ایک ایسا مددگار عامل قرار دینا جو قابض ریاست کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، اس کے کردار کی حقیقت سے ایک درست سیاسی نتیجہ اخذ کرنا ہے۔ اور اس نتیجے کو تقویت دینے والی سب سے مضبوط بات قابض ریاست کی طرف سے اپنی شرائط مسلط کرنے کی مسلسل صلاحیت ہے، باوجود اس کے کہ ایک ایسا بین الاقوامی فریم ورک موجود ہے جو معاہدے کے نفاذ کی طرف دھکیلنے کا تقاضا کرتا ہے۔

اور کونسل کا امتحان بارش کے ساتھ شروع نہیں ہوا، چونکہ ’اوچا‘ نے نومبر کے اوائل میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں پُرآبادی والے علاقوں پر مسلسل بمباری اور فائرنگ کے تسلسل اور انسانی کارروائیوں کے متاثر ہونے کی دستاویز بندی کی ہے، اور وزارت صحت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے سے لے کر دو نومبر تک 1,593 شہداء اور 5,748 زخمی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہ حقائق کونسل کو امداد سے آگے ایک وسیع تر سوال کے سامنے لا کھڑا کرتے ہیں ایک ایسے راستے کو امن کی طرف منتقلی کے طور پر کیسے پیش کیا جا سکتا ہے، جب کہ متاثرین کا گرنا اور بحالی کے وسائل کا تعطیل کا شکار ہونا جاری ہے؟ اور اگر خلاف ورزیوں کی دستاویز بندی کو محاسبے اور مؤثر دباؤ کے ساتھ نہ جوڑا جائے، تو یہ معاہدہ ایک ایسا فریم ورک بن سکتا ہے جس کے اندر قتل اور محاصرے کی شکلیں جاری رہیں، اور ان کے تسلسل کی سیاسی قیمت کم ہو جائے۔

اور یہیں پر کونسل کو تحلیل کرنے کے لیے بار بار آنے والی دعوتوں کی قیمت طے ہوتی ہے، جو ناکامی کے غصے کو قابلِ جانچ مطالبات میں بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ معیار صرف کونسل کا بقا یا اس کا رخصت ہونا نہیں ہے بلکہ اس صورتحال کا خاتمہ ہے جس میں خیمہ، پمپ اور گھر واپسی کا حق ایسے کاغذات بن جائیں جو تصفیے اور اس اسرائیلی قبولیت کے منتظر رہیں جو کبھی نہیں آئے گی۔

حالیہ بارشوں نے امن کے نام اور غزہ کی حقیقت کے درمیان کے فرق کو مزید واضح کر دیا ہے،جب تک قابض ریاست بقا کے لوازمات کی اجازت دینے یا انہیں معطل کرنے کا فیصلہ اپنے پاس رکھتی ہے، تو کوئی بھی ایسی کونسل جو اس مساوات کو نہیں بدلتی المیے کو ختم کرنے والے آلے سے لے کر اس کے تسلسل کے پردے میں بدلنے کے خطرے سے دوچار ہے جیسا کہ اس وقت ہو رہا ہے۔

Tags: BoardOfPeaceDisplacedPalestiniansFloodinggazaHumanitarianCrisisIsraeliWarpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.