• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں غدار گروہ پر مجاھدین کی کاری ضرب، گھات لگا کر کیے گئے حملے میں متعدد ہلاک و زخمی

مسلح جھڑپ کے بعد اس گروہ کے باقی ماندہ کارندے اپنی جیپ گاڑی وہیں چھوڑ کر نام نہاد یلو ایریا کی طرف دم دبا کر بھاگ گئے۔

جمعرات 07-05-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں غدار گروہ پر مجاھدین کی کاری ضرب، گھات لگا کر کیے گئے حملے میں متعدد ہلاک و زخمی
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقاومتی سکیورٹی سے وابستہ رادع فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے جنوبی علاقے موزا چوک کے مشرق میں نام نہاد یلو لائن عبور کرنے والے غداروں اور آلہ کار گروہوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا۔

رادع فورس کی جانب سے جاری کردہ ایک صحافتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کے کارندوں نے مغرب کی سمت دراندازی کی کوشش کی، جس پر وہ پہلے سے بچھائے گئے جال (کمین) میں پھنس گئے۔ بیان کے مطابق مزاحمتی مجاہدین نے صفر کے فاصلے سے ان غداروں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گروہ کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ مسلح جھڑپ کے بعد اس گروہ کے باقی ماندہ کارندے اپنی جیپ گاڑی وہیں چھوڑ کر نام نہاد یلو ایریا کی طرف دم دبا کر بھاگ گئے۔ اس کارروائی کے کچھ ہی دیر بعد قابض اسرائیل کی بکتر بند گاڑیاں فضائی کور کے ساتھ آگے بڑھیں اور انہوں نے اسی گاڑی کو نشانہ بنایا جسے غدار پیچھے چھوڑ گئے تھے۔

رادع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے جری جوان مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قوت رادع نے غاصب صہیونی دشمن کے آلہ کاروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سرزمین کا چپا چپا غداروں کے لیے ایک موت کا جال ہے، اور قابض اسرائیل کی فراہم کردہ کسی بھی قسم کی چھتری یا تحفظ انہیں میدانی کارروائیوں کا نشانہ بننے سے نہیں بچا سکے گا۔

Tags: CasualtiesClashesConflictescalationgazaMiddle East newspalestinesecurity situationViolence
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.