• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 3 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: 24 گھنٹوں میں 7 فلسطینی شہید، 18 زخمی اسپتال منتقل

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 شہداء اور 18 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں لایا گیا، جن میں سے ایک شہید کی میت ملبے کے نیچے سے نکالی گئی ہے

پیر 27-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: 24 گھنٹوں میں 7 فلسطینی شہید، 18 زخمی اسپتال منتقل
0
SHARES
9
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 شہداء اور 18 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں لایا گیا، جن میں سے ایک شہید کی میت ملبے کے نیچے سے نکالی گئی ہے۔

وزارت صحت نے آج اپنی روزانہ کی شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ 10 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 817 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2296 تک پہنچ گئی ہے اور اس دوران ملبے سے نکالے گئے شہداء کی کل تعداد 762 ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس نسل کشی اور جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 72,593 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,399 تک جا پہنچی ہے۔

وزارت صحت نے اس کربناک صورتحال کی جانب بھی اشارہ کیا کہ اب بھی بہت سے مظلوم شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کی ٹیمیں قابض دشمن کی رکاوٹوں کے باعث ان تک پہنچنے سے تاحال قاصر ہیں۔

Tags: breaking newsCasualtiesConflictgazaHospitalsinjuriesisraelmartyrsMiddle Eastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.