وزارت صحت نے آج بروز جمعرات اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی عسکری سفاکیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں دو شہداء کی لاشیں اور آٹھ زخمی لائے گئے ہیں۔
غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت نے آج بروز جمعرات اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی عسکری سفاکیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں دو شہداء کی لاشیں اور آٹھ زخمی لائے گئے ہیں۔
وزارت نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء کی کل تعداد ایک ہزار سات، زخمیوں کی کل تعداد تین ہزار ایک سو پینسٹھ اور ملبے سے نکالے گئے شہداء کی مجموعی تعداد سات سو چوراسی ہو چکی ہے۔
وزارت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد تہتر ہزار اٹھارہ اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ تہتر ہزار دو سو تہتر تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت نے مزید ذکر کیا ہے کہ اب بھی بہت سے متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ شہری دفاع اور ایمبولینس کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔