• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی تازہ لہر، پانچ فلسطینی زخمی

ہفتہ 21-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی تازہ لہر، پانچ فلسطینی زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور مختلف مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت پانچ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے الکنیس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 33 سالہ ایک خاتون کو ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث ناصر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون اس وقت زخمی ہوئیں جب قابض اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ چوک کے قریب شدید دھماکے کیے۔

دریں اثنا، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس کے علاقے المواصی میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے خیموں کی جانب شدید فائرنگ کی، جس سے وہاں مقیم افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک اور واقعے میں غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ شہر میں بے گھر افراد کے کیمپوں کی جانب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو افراد گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔

Tags: CeasefireViolationsgazaGazaWarInjuredIsraeliAggressionIsraeliAttacksPalestinians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.