• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 20 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مصر کا غزہ بحران کے حل کے لیے ٹرمپ امن منصوبے پر پیش رفت پر زور

عبد العاطی نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں مصری کوششوں کے تسلسل کا ذکر کیا، جسے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے حصول کا بنیادی ستون قرار دیا گیا، اور مختلف عالمی فورمز پر فلسطینی حقوق کی حمایت کے لیے قاہرہ کے عزم کو تازہ کیا۔

پیر 20-07-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
مصر کا غزہ بحران کے حل کے لیے ٹرمپ امن منصوبے پر پیش رفت پر زور
0
SHARES
0
VIEWS

قاہرہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن اور استحکام کا حصول فلسطینی عوام کو ان کے جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق ملنے سے ہی مشروط ہے۔

عبد العاطی یہ بیانات قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس برائے القدس کے موقع پر اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے مشرق وسطیٰ کے ناقابل تنسیخ حقوقِ فلسطینی عوام کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیے، جس کی صدارت کولی سیک کر رہے تھے اور یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی کمیٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خارجہ مصر تمیم خلاف نے واضح کیا کہ وزیر موصوف نے ملاقات کے دوران امریکی صدر کے امن منصوبے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام کو ان کے تمام جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کی بازیابی کے بغیر امن اور استحکام ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا۔

عبد العاطی نے مسئلہ فلسطین کی حمایت میں مصری کوششوں کے تسلسل کا ذکر کیا، جسے مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کے حصول کا بنیادی ستون قرار دیا گیا، اور مختلف عالمی فورمز پر فلسطینی حقوق کی حمایت کے لیے قاہرہ کے عزم کو تازہ کیا۔

وزیر موصوف نے مغربی کنارے میں جاری قابض اسرائیل کی تمام زیادتیوں کی شدید مذمت کی، جن میں یہودی آباد کاری کا پھیلاؤ اور اراضی پر قبضہ شامل ہے، اس کے ساتھ ہی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دینی مقدسات پر بار بار ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کو دعوت دی کہ وہ عالمی ادارے کے ایوانوں کے اندر بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرنے میں اپنا کلیدی کردار جاری رکھے تاکہ قابض حکام کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے پر مجبور کیا جا سکے اور مصر نے اس بات کی پرزور تردید کی کہ فلسطینی کاز کو ختم کرنے یا فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے جبری بے دخل کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب ہونے دی جائے گی۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اور اراکین نے مختلف سطحوں اور بین الاقوامی فورمز پر فلسطینی حقوق کا دفاع کرنے میں مصر کے تاریخی اور کلیدی کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

Tags: CeasefireEgyptgazaGaza Peace PlanGaza WarMiddle East DiplomacypalestinePeace ProcessTrump Gaza Plan
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.