• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 8 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فائرنگ، عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ جاری

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں شدید فائرنگ کی۔

ہفتہ 02-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فائرنگ، عمارتوں کی تباہی کا سلسلہ جاری
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں فضائی و توپ خانے کی بمباری اور اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، جبکہ دوسری جانب مسلسل محاصرے اور امدادی سامان و اشیاء خوردونوش کی آمد میں شدید کٹوتی نے انسانی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے خان یونس شہر کے مشرقی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں شدید فائرنگ کی۔ اسی طرح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغربی علاقوں کو بھی قابض اسرائیل نے توپ خانے کے گولوں کا نشانہ بنایا۔

ادھر غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ التفاح میں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جبکہ قابض افواج نے غزہ شہر کے مشرقی حصوں میں رہائشی مکانات اور تنصیبات کو بارودی مواد سے اڑانے (نسف) کی کارروائی بھی انجام دی۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2025ء سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 824 ہو گئی ہے، جبکہ 2316 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 764 لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے کیسز بھی درج کیے گئے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس وحشیانہ جارحیت کے مجموعی متاثرین کی تعداد اب تک تقریباً 72,601 شہداء اور 172,419 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے، جو غزہ کی پٹی پر مسلط اس جنگ میں ہونے والے بھاری انسانی نقصان کی لرزہ خیز عکاسی کرتی ہے۔

Tags: ْAirstrikesBuildingsCivilian AreasConflictDemolitionFiringgazaisraelMiddle Eastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.