• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے مشرقی علاقوں میں بمباری اور مکانات کی تباہی جاری

قابض اسرائیلی افواج نے آج پیر کے روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹی کے مشرقی علاقوں میں گولہ باری، فائرنگ اور باقی ماندہ عمارتوں کو بارود سے اڑانے کی کارروائیاں کیں

پیر 27-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ کے مشرقی علاقوں میں بمباری اور مکانات کی تباہی جاری
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی افواج نے آج پیر کے روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹی کے مشرقی علاقوں میں گولہ باری، فائرنگ اور باقی ماندہ عمارتوں کو بارود سے اڑانے کی کارروائیاں کیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض دشمن کی توپ خانے نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خانیونس کے مشرقی علاقوں پر شدید گولہ باری کی اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔

علاوہ ازیں قابض فوج نے غزہ شہر کے مشرق اور جنوبی پٹی کے شہر خانیونس کے مشرقی حصوں میں مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کارروائیاں کیں، جس کے دوران علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قابض اسرائیلی افواج پناہ گزینوں کے ٹھکانوں پر فضائی و تزویراتی بمباری، نام نہاد یلو لائن کے اندر تباہی و بربادی اور سامان، امداد اور سفر پر پابندیاں برقرار رکھ کر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 10 اکتوبر سنہ 2023ء سے جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 809 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2267 تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملبے سے 761 شہداء کو نکالنے کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی کل تعداد 72,585 اور زخمیوں کی تعداد 172,370 ہو چکی ہے، جو غزہ کی پٹی پر مسلط اس جنگ کی سنگین انسانی قیمت اور جاری نسل کشی کا واضح ثبوت ہے۔

Tags: AirstrikesBombardmentCiviliansConflictgazaHouse DemolitionisraelMiddle EastpalestineWar Damage
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.