• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 2 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بروسلز میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت میں پارلیمانی کانفرنس

یہ اہم کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب یہ بحری بیڑہ بحیرہ روم کی لہروں کو چیرتا ہوا غزہ کی پٹی کے ساحلوں کی جانب گامزن ہے

جمعرات 23-04-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
بروسلز میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت میں پارلیمانی کانفرنس
0
SHARES
2
VIEWS

بروسلز – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) بیلجیم کے دارالحکومت بروسلز میں بدھ کے روز گلوبل صمود فلوٹیلا کی حمایت میں پہلی پارلیمانی کانفرنس کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں پارلیمنٹیرینز، سیاست دانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔ یہ اہم کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب یہ بحری بیڑہ بحیرہ روم کی لہروں کو چیرتا ہوا غزہ کی پٹی کے ساحلوں کی جانب گامزن ہے۔

اس کانفرنس کا انعقاد غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کے مسلسل محاصرے اور سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بدترین انسانی بحران کے سائے میں ہوا ہے، جس نے علاقے میں زندگی کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلوٹیلا 12 اپریل سنہ 2026ء کو سپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوا تھا، جس سے قبل جنوبی فرانس کی مارسیلیا بندرگاہ سے تقریباً 20 کشتیاں ابتدائی طور پر روانہ ہوئی تھیں۔

توقع ہے کہ یہ بحری بیڑہ اپنی پہلی منزل کے طور پر اٹلی میں قیام کرے گا جس کے بعد تقریباً دو ہفتوں میں غزہ کی جانب اپنا سفر دوبارہ شروع کرے گا۔

کانفرنس میں "اعلانِ بروکسل” کے نام سے ایک دستاویز پر بحث کی جا رہی ہے جس میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں ایک انسانی بحری راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ اعلامیہ فلسطینیوں کے اپنے بحری وسائل تک رسائی اور تعمیرِ نو کے عمل کو آزادانہ طور پر سنبھالنے کے حق پر زور دیتا ہے، جبکہ غاصب دشمن کے جرائم پر اسے حاصل استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

کانفرنس کے مختلف سیشنز میں غزہ کی پٹی کی ابتر انسانی صورتحال، سول سوسائٹی کے کردار، اور قابض اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات اور تجارتی تعاون روکنے کے لیے سیاسی دباؤ کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی قانونی احتساب کے حوالے سے پارلیمانوں کے کردار کو مضبوط بنانے پر بھی غور ہو رہا ہے۔

مقررہ پروگرام کے مطابق ان سرگرمیوں کا اختتام یورپی پارلیمنٹ کی جانب ایک بڑے مارچ کی صورت میں ہوگا تاکہ فیصلہ سازوں پر یہ دباؤ ڈالا جا سکے کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی سمیت عملی اقدامات اٹھائیں۔

کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کی روانگی کے ساتھ اس کانفرنس کا انعقاد ایک فوری سیاسی تحریک پیدا کرے گا جس کا مقصد غزہ کے لیے ہنگامی انسانی تحفظ فراہم کرنا، بحری راہداری کے لیے بین الاقوامی تسلیمیت حاصل کرنا اور فلسطینی قیادت میں تعمیرِ نو کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔

منتظمین کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا بحری بیڑہ ہے جس میں 100 سے زائد بحری جہاز اور کشتیاں شامل ہیں، جبکہ اس پر دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 1000 سے زائد کارکن سوار ہیں جن کا واحد مقصد غزہ کا محاصرہ توڑنا اور وہاں کے باسیوں کی نسل کشی اور مصائب کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانا ہے۔

Tags: BrusselsConferenceDiplomacyEuropean ParliamentgazaGlobal Sumud FlotillaHumanitarian AidInternational SupportMiddle Eastpalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.