• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 29 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں ملبے تلے سے 233 شہداء کے اجساد برآمد، 174 افراد تاحال لاپتہ

غزہ گورنری میں شہری دفاع کے عملے نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مکینوں کے گھروں پر بمباری کر کے تباہ کیے گئے 20 گھروں کے ملبے تلے سے 233 شہداء کی لاشیں اور باقیات نکال لی ہیں۔

جمعہ 28-08-2026
in خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں ملبے تلے سے 233 شہداء کے اجساد برآمد، 174 افراد تاحال لاپتہ
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ گورنری میں شہری دفاع کے عملے نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مکینوں کے گھروں پر بمباری کر کے تباہ کیے گئے 20 گھروں کے ملبے تلے سے 233 شہداء کی لاشیں اور باقیات نکال لی ہیں جبکہ ہدف بننے والے ان گھروں میں موجود مجموعی طور پر 407 لاشوں میں سے 174 لاشیں اب بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں۔

شہری دفاع کے محکمے میں کالز کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ریسکیو آپریشنز کے نگران کرنل محمد ابو دان نے واضح کیا کہ جن شہداء کی لاشیں عملے نے کامیابی کے ساتھ نکال لی ہیں ان میں 73 معصوم بچے اور 106 خواتین شامل ہیں جو کہ گھروں کو ان کے مکینوں پر مسمار کرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی ہولناک تصویر کشی کرتی ہیں۔

شہری دفاع کا عملہ مسلسل 51 ویں روز بھی شہداء کی لاشیں نکالنے کی دوسری مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے دوران انتہائی کٹھن حالات اور آلات نیز تلاش و بچاؤ کے ذرائع کی شدید کمی کے باوجود کل 381 گھنٹے کام کیا گیا۔

موجودہ مرحلے پر تلاش اور ریسکیو کا کام ان عمارتوں پر مرکوز ہے جن کے بارے میں یہ گمان ہے کہ ان میں سب سے بڑی تعداد میں لاپتہ لاشیں موجود ہیں تاکہ ان تک رسائی حاصل کر کے انہیں نکالا جا سکے اور ان کے لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

ملبے تلے تلاش کے عمل کے دوران شہری دفاع کی ٹیموں کو وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی اور محدود وسائل کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، جو ملبے میں پھنسے ہوئے شہداء کو نکالنے کے عمل کو مزید طول دے رہی ہیں۔

مفقودین کے فائل کی نگرانی کرنے والی سرکاری کمیٹی کے سربراہ عمر نوفل نے اگست کے اوائل میں انکشاف کیا تھا کہ تخمینہ جات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اب بھی تقریبا 15 ہزار شہداء تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے موجود ہیں جن تک شہری دفاع کا عملہ یا طبی ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Tags: Body RecoverygazaGaza casualtiesGaza ConflictGaza rubbleHumanitarian CrisisMiddle East ConflictMissing PalestiniansPalestine NewsPalestinian Martyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.