• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 17 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی عقوبت خانوں میں غزہ کے 16 طبی ماہرین کی حالت تشویشناک

فلسطینی مرکز برائے دفاعِ اسیران نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 16 ڈاکٹروں کو انتہائی سخت اور غیر انسانی حالات میں قید رکھے ہوئے ہے۔ مرکز نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ 17-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
اسرائیلی عقوبت خانوں میں غزہ کے 16 طبی ماہرین کی حالت تشویشناک
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مرکز برائے دفاعِ اسیران نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 16 ڈاکٹروں کو انتہائی سخت اور غیر انسانی حالات میں قید رکھے ہوئے ہے۔ مرکز نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ اسیر ڈاکٹروں کو تنہائی، خاندان سے ملاقات اور رابطے کی ممانعت، بدسلوکی، بھوکا رکھنے، طبی غفلت، اور سخت تشدد پر مبنی تفتیش کا سامنا ہے۔ یہ اسرائیل کی انتقامی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ان فلسطینی طبی عملے کو نشانہ بنانا ہے جو نسل کشی کی جنگ کے دوران زخمیوں اور مریضوں کے علاج کے لیے اپنے مقامات پر ڈٹے ہوئے تھے۔

مرکز نے تمام گرفتار فلسطینی ڈاکٹروں، اسیروں اور اسیرہ خواتین، بالخصوص بیماروں، بچوں اور انتظامی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مسلسل گرفتاری عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی ڈاکٹروں کی مسلسل حراست کو فلسطینی ہیلتھ سسٹم کو درپیش وسیع تر جرم سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ ہسپتالوں، طبی عملے کو نشانہ بنانا اور ڈاکٹروں کو قید کرنا فلسطینی معاشرے کے علاج اور زندگی کے حق پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ ایک منظم پالیسی ہے جس کا مقصد طبی نظام کو فعال عملے سے محروم کرنا اور جنگ اور محاصرے کے خلاف طب کا مشن جاری رکھنے والے ہر فرد کو سزا دینا ہے۔

مرکز نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی عقوبت خانوں میں قید ڈاکٹر انتہائی مشکل حالات میں رہ رہے ہیں۔ انہیں ملاقاتوں اور خاندان سے رابطے سے محروم رکھا گیا ہے، علاج، خوراک اور دیکھ بھال کی ضمانتوں کا فقدان ہے، اور ان کی صحت کی حالت کو جان بوجھ کر خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ یہ سب ان کی زندگی کے حوالے سے خدشات کو بڑھاتا ہے، خاص طور پر اسیر ڈاکٹروں پر تشدد اور دواؤں سے محرومی کی شہادتیں سامنے آنے کے بعد۔

مرکز نے واضح کیا کہ اسیر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ اور مروان الھمص کا کیس اسیر ڈاکٹروں کی تکالیف کی ایک واضح مثال ہے۔ پہلے ڈاکٹر کو تشدد، تنہائی اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جبکہ دوسرے کو دوا، رابطے اور صحت کی بگڑتی ہوئی تشویشناک حالت کا سامنا ہے۔

مرکز کے پاس موجود معلومات کے مطابق گرفتار ڈاکٹروں میں ڈاکٹر احمد شحادہ، ڈاکٹر محمود الحلاق، ڈاکٹر رائد مہدی، ڈاکٹر مراد القوقا، ڈاکٹر حمزہ ابو صلحہ، ڈاکٹر احمد موسیٰ، ڈاکٹر ناہض ابو طعیمہ، ڈاکٹر غسان ابو زہری، ڈاکٹر مصعب سمعان، ڈاکٹر حسن المقید، ڈاکٹر محمد عبید، ڈاکٹر اکرم ابو عودہ، ڈاکٹر مدحت ابو طبنجہ، ڈاکٹر عمر عمار، ڈاکٹر حسام ابو صفیہ اور ڈاکٹر مروان الھمص۔

مرکز نے اس بات پر زور دیا کہ ان ڈاکٹروں کو سلاخوں کے پیچھے رکھنا جب کہ غزہ اور فلسطین کو ہر ڈاکٹر اور ہر طبی ماہر کی ضرورت ہے، ایک دہرا جرم ہے۔ اس کا نقصان صرف قید ڈاکٹر کو نہیں بلکہ ہزاروں مریضوں اور زخمیوں کو ہو رہا ہے جو ان کی مہارت اور دیکھ بھال سے محروم ہو گئے ہیں۔

مرکز نے عالمی ادارہ صحت، ریڈ کراس، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز، ڈاکٹرز یونینز اور بین الاقوامی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسیر ڈاکٹروں سے ملاقات، ان کی حراست کے حالات جاننے، علاج کی فراہمی اور ان کی فوری رہائی کے لیے فوری اور عملی اقدام اٹھائیں۔

مرکز نے فلسطینی ڈاکٹروں کی حراست کے حالات اور ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس معاملے میں ہر تاخیر ان کی زندگی اور سلامتی کے لیے مزید خطرات کا باعث بنے گی۔

Tags: gazaGaza DoctorsIsraeli PrisonsMedical WorkerspalestinePalestinian DoctorsPalestinian Prisoners
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.