• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

اسرائیلی حکومت غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی: اسماعیل ہنیہ

ہفتہ 17-03-2018
in حماس
0
0Pala10444
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسرائیل کو عالمی دہشت گرد ریاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کا فلسطین میں کوئی مستقبل نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی اسماعیل ابو ریالہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری بمباری کا ہدف غزہ کے عوام پرعرصہ حیات تنگ کرنا اور فلسطینی عوام کو سکھ کا سانس لینے سے محروم رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہرلحظہ اور ہرلمحہ منظم ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ بغیر کسی خوف کے صیہونی ریاست فلسطینی عوام کے خلاف منظم ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطین کا بحر وبر اور فضا صیہونی دشمن کے قبضے سے آزاد ہوں گے۔ سمندر ہمارا، القدس ہمارا اور خشکی اور تری سب ہماری ہے۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کے بنیادی حقوق ختم نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست اپنے تکبر اور طاقت کے گھمنڈ سے اپنی مرضی کی حدود تشکیل دینے اور حقائق پر ضرب لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی دشمن فلسطینی قوم کو بھوک اور افلاس کا شکار کرکے اپنے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ہماری ناکہ بندی کررہا ہے مگرہماری عزت وناموس کی ناکہ بندی نہیں کرسکتا۔ ہمارے عزائم کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ فلسطین کو قوم کو ان کے وطن سے الگ کرنے اور انہیں طاقت کے ذریعے ختم کرنے کی کوئی سازش نہ ماضی میں کامیاب ہوئی اور نہ آج اور نہ ہی کل ہوسکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی حکومت غاصبانہ قبضہ باقی نہیں رکھ سکے گی: اسماعیل ہنیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.