• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے کے نزدیک دھماکا

منگل 13-03-2018
in فلسطین
0
0Pala10411
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک فلسطینی سکیورٹی ذریعے نے منگل کے روز بتایا ہے کہ غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور فلسطینی انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فرج کے قافلے کے نزدیک ایک دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے تاہم فلسطینی وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف محفوظ رہے۔ واقعے میں وزیراعظم کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ ایک دروازے پر خون کے چھینٹے بھی آئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رامی الحمد اللہ نکاسیِ آب کے ایک اسٹیشن کے افتتاح کے لیے غزہ پٹی پہنچے تھے۔ اس منصوبے کے لیے 7.5 کروڑ ڈالر کی مطلوبہ فنڈنگ بین الاقوامی بینک، یورپی یونین اور یورپی حکومتوں کی طرف سے کی گئی۔

دوسری جانب فلسطینی صدارتی اتھارٹی نے فلسطینی وزیراعظم اور انٹیلی جنس چیف کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کا ذمّے دار حماس تنظیم کو ٹھہرایا ہے۔

ادھر حماس تنظیم نے اپنے ایک بیان میں رامی الحمد اللہ کے قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مجرمانہ کارروائی غزہ پٹی کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوششوں کا حصّہ ہے جس کا مقصد مصالحت اور یک جہتی کی کوششوں پر ضرب لگانا ہے۔ حماس نے سکیورٹی اداروں اور وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ کارروائی کی فوری تحقیققات کی جائیں اور اس کے مرتکب عناصر کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.