تہران (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایران میں تعینات فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے تہران میں منعقد ہونے والی 16ویں ڈیموکریٹک پارٹی کانگریس کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف ایران کا تعمیری مؤقف باعث فخر ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس موقع پر انہوں نے امریکی سازشوں کی شکست کے حوالے سے ایران کے جنوبی شہر ہرمزگان میں صدر روحانی کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے خلاف اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لئے ایران اور رہبر معظم کے واضح موقف پر فخر کرتے ہیں۔انہوں نے فلسطینی فریقین کی جانب سے امن مذاکرات کی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ناجائز صیہونی حکومت ایک کینسر جیسے مہلک مرض کی طرح ہے اور جلد سے اس کی تباہی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ٹرمپ نے اپنے فیصلے اور پالیسیوں کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے موقع کو پامال کردیا اور وہ ناجائز صیہونی حکومت کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔
