مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ برس یوکرائن اور روس سے 29 ہزار صیہونیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزارت برائے ایمی گریشن کے مطابق سنہ 2017ء کے دوران روس سے 7224 صیہونی فلسطین میں آباد ہوئے جو کہ گذشتہ برس کا سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس کے بعد یوکرائن سے 7182 صیہونیاسرائیل منتقل ہوئے۔
گذشتہ برس مجموعی طورپر 28 ہزار 988 صیہونی فلسطین میں آباد کیے گئے۔ ان میں روس یوکرائن کے یہودیوں کی کی تعداد 50.4 فی صد ہے۔
یوکرائن اور روس سے صیہونیوں کی فلسطین میں آباد کاری میں دونوں ملکوں کی معاشیÂ مسائل بھی ایک اہم وجہ ہیں۔ سنہ 2014ء کو دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع نے دونوں کو معاشی مسائل سے دوچار کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے سال فلسطین میں آباد ہونے والے صیہونیوں میں تیسرے نمبر پرفرانس کے صیہونی ہیں جن کی تعداد 4224 درج کی گئی جب کہ امریکا سے تین ہزار صیہونی فلسطین میں آباد ہوئے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور مختلف حکومتی حلقے دنیا بھر کے صیہونیوں کواقتصادی فوائد و مراعات کا لالچ دے کر انہیں فلسطین میں آباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
