• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الشیخ رائد صلاح کے مقدمہ کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی

منگل 27-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10306
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا میں قائم اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے اسلامی تحریک کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی رہنما الشیخ راید صلاح کےخلاف مقدمہ کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ رائد صلاح کے وکیل دفاع ایڈووکیٹ خالد زبارقہ نے کہا کہ بتایا کہ الشیخ رائد صلاح کے مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت میں اندرون فلسطین سے تعلق رکھنے والے دسیوں شہری موجود تھے۔ اس موقع پر عدالت نے ان کی قید تنہائی کے خلاف دائر کردہ درخواست  کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کردی  ہے۔

ایڈووکیٹ زبارقہ نے کہا کہ صیہونی عدالت کی طرف سے الشیخ رائد صلاح کے خلاف غیرقانونی طرز عمل اختیار کیا جاتا ہے۔ صیہونی پراسیکیوٹر جنرل رائد صلاح کے کیس سے متعلق معاملے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل اور پولیس کی سفارش پر الشیخ رائد صلاح کی غیرقانونی حراست اور قید تنہائی میں توسیع کردی گئی ہے۔

زبارقہ نے بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ الشیخ رائد صلاح کو رہا کر دے چاہے اس انہیں گھر پرنظربند ہی کیوں نہیں کردیا جاتا۔

الشیخ رائد صلاح کے وکیل خالد زبارقہ نے ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں الشیخ رائد صلاح کے حوالے سے متوقع اسرائیلی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست الشیخ رائد صلاح سے خوف زدہ ہے اور انہیں انتقامی کارروائی کے تحت قید تنہائی کے تحت پابند سلاسل کررہی ہے۔

خالد زبارقہ کا کہنا تھا ان کے موکل پرعزم ہیں اور ان شاء اللہ وہی سرخرو  ہوں گے۔ فلسطینی قانون دان کا کہنا تھا کہ ان کے موکل اسرائیلی حکام کی رعونت اور سفاکیت کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔ صیہونیوں کے باطل دعوؤں کے سامنے الشیخ رائد صلاح فتح مند ہوں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی پولیس الشیخ رائد صلاح کے خلاف اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دائر کرچکی ہے جس میں انہیں مزید چھ ماہ کے لیے قید تنہائی میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ الشیخ رائد صلاح غیرمعمولی طورپر فلسطینیوں میں مقبول ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ الشیخ رائد صلاح اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ممنوعہ تنظیموں اور خلاف قانون اداروں  کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ ان کا اشارہ اسلامی تحریک کی طرف تھا۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح کو اسرائیلی فوج نے اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان پر مسجد اقصیٰ کے دفاع ، القدس کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالشیخ رائد صلاح کے مقدمہ کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.