غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصر کے سیکیورٹی حکام کے وفد نےÂ آج اتوار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کرے گا جہاں وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘Â اور تحریک فتح کی مقامی قیادت کے ساتھ دونوں جماعتوں کے درمیان جاری مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانے پر بات چیت کرے گا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کے رہنما عزام الاحمد نے ایک بیان میں کہا کہ مصری حکام کی طرف سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ مصری سیکیورٹیÂ حکام پر مشتمل وفد آج غزہ کی پٹی میں انتظامی اختیارات قومی حکومت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرے گا۔مصری حکام کا یہ وفد ایک ایسے وقت میں غزہ پہنچ رہا ہے جب حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد دو ہفتوں سے مصرکے دورے پر ہے۔ حماس کی قیادت کے دورے کا مقصد مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل میں مدد لینا اورفلسطینیوں کے درمیان تعطل کا شکار مصالحتی عمل آگے بڑھانا ہے۔
قاہرہ میں حماس کی قیادت اور مصری انٹیلی جنس حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی مجموعی صورت حال بالخصوص غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مسائل، قومی مفاہمت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں اور ان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
