فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق گروپ ’عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں بچے، بوڑھے، خواتین اور مریض بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق گروپ نےایک فلسطینی شہری کا بیان نقل کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ میں حاملہ خواتین، بچے، معذور اور بوڑھے شامل تھے۔ ہم سب کو بسوں میں سوار کرکے العریش میں الوظہ کے مقام پر لایا گیا جہاں ہماری توہین آمیز انداز میں نیم عریاں تلاشی لی گئی۔ اس کے بعد کہا گیا ہے رفح گذرگاہ بند ہے۔ اس کے بعد ان میں سے بیشتر افراد کو توہین آمیز انداز میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصرمیں اغواء کیے گئے فلسطینیوں کے بارے میں جا نکاری حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔