• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

جمعرات 15-02-2018
in فلسطین
0
0Pala10186
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے صیہونی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز صیہونی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے پہلے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں اور اس کے بعد باہر نکل کر ایک فلسطینی نوجوان پر پل پڑے۔

بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس شہر کے ایک رہائشی مصطفیٰ المغربی کو صیہونی آباد کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ لہو لہان ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں اور فلسطینی شہری کے درمیان باب السلسلہ کے مقام پر تکرار ہوا جس کے بعد صیہونیوں نے اس پر لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے حفاظتی عملے نے فلسطینی نوجوان کو صیہونی غنڈہ گردوں کے قبضے سے چھڑایا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق مصطفیٰ المغربی کے سر، چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ کئی گھنٹے بے ہوش رہا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی فلسطینی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی آباد کاروں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.