مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت پر عائد کردہ پابندیاں بدستور برقرار ہیں جس کے نتیجے میں قبلہ اوّل میں 20 مختلف مرمتی منصوبے مسلسل تعطل کا شکار ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف والاقصیٰ امور کے ایک ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس اور دیگر صیہونی اداروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں مرمتی کام پر عائد کردہ پابندیاں بدستور موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے اندر مرمت کے 20 پروجیکٹ التوا کا شکار ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ فلسطینی محکمہ اوقاف اور الھاشمی فنڈ کمیٹی کے اشتراک سے شروع کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطل کا شکار اہم اسکیموں میں لائٹننگ، بجلی کیÂ وائرنگ کی تبدیلی، قبۃ الصخرۃ میں مرمت اور بجلی کے کام کی تجدید اور دروازوں پر پچی کاری کے منصوبے شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے مرمتی امور میں اسرائیلی پولیس کی مداخلت کی روکÂ تھام کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں۔
درایں اثناء مسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت پر عائد کردہ اسرائیلی پابندیاں برقرار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صیہونی پولیس مسجد اقصی کے مرمتی امور میں مسلسل مداخلت کر رہی ہے۔
