مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی بیت المقدس میں لفتا کے مقام پر گھات لگا کر ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک سابق اسیر سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اس کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ایک فلسطینی کو اس واقعے سے کچھ ہی دیر قبل جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع نےبتایا کہ صیہونی فوج نے رہائی کے کچھ ہی دیر بعد 19 سالہ صبیح ابو صبیح کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو صبیح کو ریمون جیل سے رہا گیا تو وہ اپنے گھر پر پہنچا ہی تھا کہ اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ ابو صبیح کی رہائی پر اس کے گھر میں مبارک باد دینے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔ گرفتاری کے بعد تمام افرادکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
گرفتار کیے گئے دوسرے فلسطینیوں میں ماجد الجعبہ، روحی الکلغاصی، محمد الھشلمون، لوئی نصرالدین، تیسیر ، علا ابو صبیح اور جابر ابو صبیح شامل ہیں۔
