• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کے اہل خانہ کو ملاقات سے روک دیا

پیر 15-01-2018
in فلسطین
0
0Pala9635
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے مسلسل 23 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر رزق الرجوب کے اہل خانہ کو اسیر سے ملاقات سے روک دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر کے بیٹے احمد الرجوب نے بتایا کہ اس کی والدہ اور بہنیں صیہونی زندان میں بھوک ہڑتال کرنے والے ان کے والد سے ملنے کے لیے جانا چاہتی تھیں مگر اسرائیلی حکام نے انہیں جیل میں داخل ہونے سے روک دیا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ایک اسیر فلسطینی شہری نے اسرائیلی حکام کی طرف سے ملک بدری کی شرط پر رہائی کی پیش کش ٹھکراتے ہوئے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال  جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو مسلسل 23 واں دن ہے۔ الرجوب کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق قید تنہائی اور بھوک ہڑتال کے نتیجے میں الرجوب کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 61 سالہ رزق الرجوب کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دورا قصبے سے ہے۔ اسرائیلی حکام نے اسے 27 نومبر 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہوں نے 21  روزقبل اسرائیلی حکام کی طرف سے اسے کہا گیا کہ اگر وہ فلسطین سے چلا جاتا ہے تو اس شرط پر اسے رہا کیا جا سکتا ہے۔ اس پر رزق الرجوب نے دو ٹوک جواب دیا اور کہا کہ وہ ملک بدری پر قید کو ترجیح دے گا۔ ساتھ ہی اس نے بلا جواز اور غیرقانونی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسیر الرجوب نےبہ طور احتجاج  بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ انہیں دو ہفتے قبل اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں حکام نے انہیں کہا کہ وہ ملک بدری کی شرط مان لیں تو اسے رہا کیا جاسکتا ہے تاہم فلسطینی اسیر نے واضح کیا کہ وہ  جلاوطنی پر قید کو ترجیح دے گا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے رزق الرجوب اور اس کے اہل خانہ مسلسل زیرعتاب رہتے ہیں۔ چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے دورا کے مقام پر واقع ان کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ کی اور ان کی دو گاڑیاں  ضبط کرلی تھیں۔

اکسٹھ سالہ رزق الرجبو پانچ بچوں کے باپ ہیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 23 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹی۔ قید کا 10 سال کا عرصہ انتظامی حراست پر مشتمل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی حکام نے بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر کے اہل خانہ کو ملاقات سے روک دیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.