مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر نظر رکھنے والی ویب سائیٹ ’فلسطین نیٹ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں سال 2017ء کے دوران صیہونی ریاست کے مظالم اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
Â
رپورٹ میں فلسطین میں گذشتہ برس مزاحمت اور اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی عروج پر رہا جب کہ فلسطینی شہریوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیاں بھی گذشتہ سات سال میں اپنےعروج پر رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 95 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے دوران 21 صیہونی جہنم واصلÂÂ ہوئے جن میں سے سات کو چاقو سے حملوں میں ہلاک کیا گیا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کی کاروائیوں میں 409 صیہونی زخمی ہوئے۔ ان میں بڑی تعداد اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل ہے۔
گذشتہ برس اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی عروج پر رہا۔ گذشتہ برسÂÂ اسرائیلی فوج نے 5737 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں گذشتہ ماہ دسمبر میں کی گئیں۔ اسرائیلی عدالتوں سے 15 فلسطینیوں کو عمر قید کی سزائیں دی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس 28 ہزار 656 صیہونیوں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اس کے علاوہ 1200 بار دیگر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ÂÂ فلسطینیوں کی 855 املاک مسمارکیے گئے اور 9784 دونم فلسطینی اراضی غصب کی گئی۔
فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں اور عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں 3098 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔
