مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست کے وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے سول ایڈ منسٹریشن کے زیرانتظام سپریم پلاننگ کمیٹی کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں غرب اردن میں وسیع پیمانے پر نئی تعمیرات کی منظوری دے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل سے عبرانی میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل سات کے مطابق آوی گیڈور کی مراد شمالی غرب اردن کی ’ارئیل‘ صیہونی کالونی میں 430 نئے مکانات کے لیے پلاننگ کمیٹی سے منظوری حاصل کرنا ہے۔خیال رہے کہ غرب اردن کے 42 فی صد علاقوں پر اسرائیل صیہونی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔ صیہونی ریاست مزید اراضی کو صیہونی آباد کاری کے مقاصد کے لیے استعمال میں لانے اور ہتھیانے کی سازشیں کر رہا ہے۔
