مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے وادی اردن میں تین صیہونی کالونیاں قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مشرق میں واقع چشموں اور آبشاروں کی سرزمین کہلانے والی وادی اردن میں تین نئی صیہونی کالونیاں بسانے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے شروع کر رکھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وادی اردن میں صیہونی آباد کاری کے منصوبے کو جلد از جلد آگے بڑھانے اور اس کی منظوری کے لیے دو روز قبل وزارت ہاؤسنگ، لینڈ فنڈ اور دیگر محکموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں وادی اردن میں تین صیہونی کالونیوں کے منصوبے کو جلد از جلد آگے بڑھانےÂ سے اتفاق کیا گیا۔
خیال رہے کہ وادی اردن میں صیہونی کالونیوں کی تعداد ہے جن میں 4500 صیہونی آباد ہیں۔ تاہم صیہونی حکومت تین نئی کالونیوں کے قیام کے لیے تیاری کررہی ہیں۔ ان کالونیوں کے نام پہلے سے رکھے جا چکے ہیں۔ جنہیں گیوات سالیت، عطروت اور گیوات عدن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 14 دیگر کالونیوں کے قیام کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
