غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق منگل کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت لاہیا میں ان افراد کو موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں دونوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔فلسطینی وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے نام حسن غازی نصر اللہ اور مصطفی مفید السلطان ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فلسطینی رپورٹوں کے برخلاف اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں کوئی حملہ نہیں کیا”۔
