اختتامی اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا کہ مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے دنیائے اسلام کو نئی فلسطینی انتفاضہ کے ضرورت ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اختتامی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ خطے اور دنیا میں نئی امریکی پالیسی اور فلسطین مخالف صہیونی عزائم کا مقابلہ کے لئے سب کو ایک ہونا ہوگا اور اس مقصد کے لئے دنیا کے تمام امن اور حریت پسند ممالک کی حمایت ناگزیر ہے۔
شرکا نے اسلامی تہذیب کے فروغ کو امت مسلمہ کی ساکھ کی بحالی کے لئے اہم قرار دیا جس تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مزید طاقت ملے گی۔
کانفرنس کے مندوبین نے اسلامی نوجوانوں کے تحفظ اور تکفیریت کی سوچ کے خاتمے کے لئے مغرب کی جانب سے ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا۔
