• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ڈونلڈ ٹرمپ عالم اسلام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں: الرشق

پیر 04-12-2017
in حماس
0
0Pala6753
0
SHARES
4
VIEWS

دوحہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر عالم اسلام اور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ اگر انہوں نے بیت المقدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

عزت الرشق نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں تو یہ تاریخ کا سب سے غلط فیصلہ ہوگا اور اس کے نتیجے میں پورے خطے میں آگ بھڑک اٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ القدس کو صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

عزت الرشق کا کہنا ہے کہ القدس کو امریکا کی جانب سے صیہونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے اقدام سے نام نہاد امن مذاکرات کے علم برداروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے القدس کے بارے میں متنازع بحث چھیڑنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے منصفانہ اور عادلانہ حقوق کے بجائے قابض صیہونی ریاست کی طرف داری کر رہا ہے۔ امریکی صدر کا ایجنڈے خطے میں کشیدگی پیدا کرنا اور صیہونی ریاست کے جرائم کو  ہوا دینا ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو امریکی حکام نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ڈنلڈ ٹرمپ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا حکم دینے کی تیاری کررہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieڈونلڈ ٹرمپ عالم اسلام کے جذبات سے کھیل رہے ہیں: الرشق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.