طولکرم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)Â صیہونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں قائم کی گئی ’افنی حفیٹز‘ صیہونی کالونی میں آباد کاروں کے لیے 150 گھروں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی حکام نے مشرقی طولکرم میں قائم کی گئی صیہونی کالونی میں ڈیڑھ سو مکانات کی تعمیر پر کام شروع کیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ صیہونی کالونی میں مجموعی طور پر 900 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں کے لیے گھروں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی زرعی اراضی غصب کی گئی ہے۔ مکانات پر قبضے کے لیے جنوب مشرقی نابلس کے علاقے شوفہ کی کچھ ذرعی اراضی پہلے ہی غصب کی جا چکی ہے۔
چند ہفتے قبل اسرائیلی فوج نے شوفہ اور کفر اللبد فلسطینی قصبوں کے فلسطینی شہریوں کو اراضی خالی کرنے کے نوٹس جاری کیےÂ گئے تھے۔
