رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر مقبوضہ مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی کی جامعات نے گذشتہ روز بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کی اورتعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے خلاف جامعات کا یہ دوسرا احتجاج اور ہڑتال ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاج کی کال فلسطینی اساتذہ یونین اور جامعات کے ملازمین کی نمائندوں تنظیموں کی اپیل پر کیا گیا تھا۔اساتذہ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج اور ہڑتال کا فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے بعض انتقامی اقدامات کے خلاف کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ رواں اور آئندہ ہفتے بھی جاری رکھا جائے گا۔
گذشتہ روز بھی رام اللہ میں فلسطینی ایوان حکومت کے باہر بھی دھرنا دیا گیا۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی اورغرب اردن میں دوسرے شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا۔Â فلسطینی جامعاتÂ اور اساتذہ یونین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے ساتھ کیے گئے وعدے ایفاء نہ کیے گئے تو تین دسمبر کو دوبارہ احتجاجÂ اور ہڑتال کی جائے گی۔
فلسطینی اساتذہ یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارت تعلیم نے جامعات اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ 2008ء میں کیے مالیاتی اور انتظامی معاہدوں کی پاسداری نہیں کی۔
