مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی ریاست کی جانب سے بیت المقدس میں فلسطینیوں کو مسمار کرنے کے مظالم جاری ہیں۔ گذشتہ روز بیت المقدس کے رہائشی ایک فلسطینی شہری 40 سالہ جمال عمرابوطیر نے جرمانوں سے بچنےÂ کے لیے اپنا مکان اپنے ہی ہاتھوں سے مسمار کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ابو طیر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعرات کوایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا مکان غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا ہے جس کی فوری مسماری کا حکم دیا جاتا ہے۔ مکان مسمار نہ کرنے پرابو طیر کو 50 ہزار شیکل جرمانہ کی دھمکی دی گئی تھی۔ابو طیر نے بتایا کہ اس کا م کان دو کمروں، باورچی خانے اور ایک غسل خانے پر مشتمل تھا۔ اس نے اپنے ذاتی خرچے پر مکان مسمار کیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو طیر اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ساتھ اس مکان میں کئی سال سے رہائش پذیر تھے۔ صیہونی فوج نے ان کے مکان کو غیر قانونی قرار دے کر اسے فوری طور پر مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
