فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کے بارے میں اعداد و شمار جمع کرنے والے ادارے’’اسیران اسٹڈی سینٹر‘‘ کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ اسیر سرساوی بھی فلسطین کے اسرائیلی جیلوں میں قدیم اسیران میں سے ایک ہیں۔Â سروساوی کو اسرائیلی فوج نے 24 نومبر1988ء کو مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا سے حراست میں لیا تھا۔ سرساوی پر حیفا کی ایک سڑک پرصیہونی فوجیوں پر بموں سے حملہ کرنے اور بارودی سرنگ کے حملے میں ایک صیہونی کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں تاحیات قید کی سزا کا حکم دیا۔ ریاض الاشقر نے بتایا کہ سمیر سرساوی فلسطین کے ان قدیم ترین سات اسیران میں سے ایک ہیں جنہیں صیہونی جیلوں میں آج تیس سال گذر چکے ہیں۔
ریاض الاشقر نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی جیلوں میں زیر حراست قدیم اسیران کی رہائی کے لیے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
