غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مرکزی بنک کے زیرحراست ڈائریکٹر اطلاعات خلدون ابو سلیم کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خلدون ابو سلیم کو اسرائیلی فوج نے چند ہفتے قبل غزہ سے غرب اردن جاتے ہوئے بیت حانون گذرگاہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔دوران حراست صیہونی فوج نے اسے تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز اس کی اچانک رہائی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد ابو سلیم کو رہا کر دیا گیا۔
