مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی آباد کاری کے ظالمانہ پروگرام کے تحت شہر میں مزید 292 رہائشی فلیٹس کے لیے ٹینڈر تیار کیے ہیں۔ یہ ٹینڈر کل بدھ کے روز جاری کیے جائیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان میں نشر ہونے والے ریڈیو’کان‘ نے بتایا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی سپریم پلاننگ و کنسٹرکشن کمیٹی نے شہر میں صیہونیوں کے لیے 292 نئے فلیٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر تیار کرلیے ہیں۔ یہ ٹینڈر کل بدھ کو جاری کیے جائیں گے۔عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق یہ مکانات گرین لائن سے باہر قائم صیہونی کالونیوں رمات شلومو اور گیلو میں تعمیر کیے جائیں گے۔
