مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک نام نہاد مجسٹریٹ عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کے الزام میں چھ ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک مقامی سماجی کارکن عبداللہ ابو اسنینہ نے بتایا کہ گذشتہ روز اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے ان کے بھائی 19 سالہ صہیب ابو اسنینہ کو چھ ماہ قید کی سزا کاحکم دیا۔ اسے 21 جولائی کو وادی الجوز سے حراست میں لیا گیا تھا۔ابو اسنینہ نے بتایا کہ صیہونی عدالت نے اس کے بھائی کے کیس کی کئی بار سماعت ملتوی کی۔ اس پر صیہونی فوجیوں پر سنگ باری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گذشتہ روز اسی الزام میں اسے چھ ماہ قید اور 2500 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
