مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ ابو اسنینہ نےÂ فلسطینی قوتوں نے پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں میں اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ قبلہ اوّل کا دفاع فلسطینی قوم کے اتحاد کی صورت میں ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گذررہی ہے۔ ارض مقدس کو صہیونیوں کی جانب سے خطرات درپیش ہیں اور ان خطرات کا دفاع صرف قومی مفاہمت کے ذریعے ممکن ہے۔
امام قبلہ اوّل نے مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کی یلغار کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطین میں صہیونی توسیع پسندی کی سرگرمیوں پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر مسمار، نوجوانوں کو گرفتار، قبلہ اوّل پر دھاوے جاری ہیں۔
الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینیوں میں مفاہمت قبلہ اوّل کے دفاع کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر قبلہ اوّل کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے پر زور دیا۔
گذشتہ روز اسرائیل کی تمام تر پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے نماز جمعہ کی ادا کی۔
