جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ابو الرب اورÂ جبل الدامونی کے مقامات پر چھاپہ مارے اور نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے سنہ1948ء کے مقبوضہ علاقے کفر قاسم میں چند روز قبل ایک صہیونی آباد کار کے قتل کے الزام میں گرفتار دو فلسطینیوں کے اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور دونوں قصبوں کے شہریوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ انہیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی فلسطین کے علاقے کفر قاسم کے میں ایک صہیونی آباد کار کو قتل کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے اس الزام میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں یوسف کمیل اور محمد ابو الرب کو حراست میں لے لیا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے دونوں فلسطینیوں کے اہل خانہ اورÂ مقامی فلسطینی آبادی کو ہراساں کیا۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کے وحشیانہ چھاپوں کے خلاف جلوس نکالا۔ اسرائیلی فوج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
